منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان تھرپارکر جا پہنچے ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعوام کو ایسی خوشخبری سنادی جو کوئی اور حکومت نہ سنا سکی

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)چھاچھرو میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تھر پارکر واحدایسا علاقہ جو ہر لحاظ سے پاکستان کے دوسرے شہروں سے بہت پیچھے ہے ،یہاں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہے

کہ ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے ، وزیراعطم عمران خان نےتھر پارکر کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ایک لاکھ 12 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دیئے جائیں گے، جس کی مالیت 7لاکھ 20ہزار روپے رکھی گئی ہے جس میں آپ اپنے پورے خاندان کا علاج کراسکتے ہیں ۔ دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہمارا خواب تھا جسے ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تھرپارکر میں عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں، سندھ کی تعمیر و ترقی کے سفر کی شروعات ہو چکی ہیں، اب یہ قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو دورہ سندھ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سندھ روانہ ہو رہے ہیں جہاں چھاچھرو میں ایک تاریخی جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم تھرپارکر کے پسے ہوئے غریب لوگوں کے لئے صحت پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج چھاچھرو کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا یادگار جلسہ ہو گا جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ غربت اور افلاس کی چکی میں پسے ہوئے، تھرپارکر کے مجبور عوام کی زندگیوں کو بدلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…