جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

مون سون کی ممکنہ بھاری بارشوں سے بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ ! حکومت نے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت نے امسال ممکنہ بھاری بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے خصوصی اور بھرپور تیاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مون سون سیزن کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10اپریل تک تمام متعلقہ محکموں سے انتظامات کی تفصیل حاصل کی جائے گی

جبکہ پنجاب کے ہر ضلع میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ چوکس رہے گی ، صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب کے اُن اضلاع کیلئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں جو گزشتہ سیلاب میں بری طرح متاثر ہوئے تھے اور جہاں دوبارہ دریا کے کٹاؤ سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے ،صوبائی وزیر نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آئندہ مون سون سیزن کیلئے ابھی سے تفصیلی سفارشات مرتب کرنے کا حکم دیا اور اپنے وئیر ہاؤسز اور دیگر امور ان آرڈر کرنے کی ہدایت کی ، میاں خالد محمود نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا ،انسانی جانوں و مال کے نقصان کو بچانا کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ اتھارٹی ہر ضلع میں مقامی پلان تشکیل دے تاکہ ریلیف کے سامان کو بر وقت اور کم سے کم اخراجات کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جا سکے ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے سیلاب کی صورت میں پینے کے وافر پانی کی فراہمی اور مزید واٹر براؤزرز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس بریفنگ اجلاس میں ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راشد احمد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ15جون سے15اکتوبر تک صوبے میں ہنگامی حالت کے باعث ہائی الرٹ رہے گا ،تمام متعلقہ محکموں کو لوپ میں لیا جائے گااورسیلاب یابارشوں کی شکل میں ہنگامی حالت پر پنجاب بھر میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، انہوں نے اتھارٹی کے انتظامی و دیگر امور کے بارے میں بھی صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس سال پیش بندی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل ہی تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…