ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

ماضی کی ناقص پالیسیوں کی بدولت گزشتہ 10 سالوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن کمی، دستاویزات نے سب آشکار کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن )سابق حکومتوں کی غفلت اور کاروبار دوست پالیسیاں نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 10 سالوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے دس سالوں کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب 83 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 1 ارب 45 کروڑ ڈالر پر آگئی ہے۔دستاویزات کے مطابق امریکہ سے ایف ڈی آئی 869 ملین ڈالر سے کم ہو کر 136 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے

جبکہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے امریکہ سے 58 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا ہے برطانیہ سے سال 2008۔9میں 263 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو اب 2017 ۔18میں 307 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح یو اے ای UAEسے سرمایہ کاری 178ملین ڈالر سے کم ہو کر 59 ملین ڈالر کی کی سطح پر آگئی ہے جاپان کے ساتھ 2008۔9میں سرمایہ کاری 74ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جو اب کم ہو کر 66 ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ہیہانگ کانگ سے سرمایہ کاری میں دس سالوں کے دوران 125ملین ڈالر کی کمی ہوئی سوئٹزرلینڈ سے 210 ملین ڈالر آسٹرلیا سے 87ملین ڈالر آسٹریا سے 14 ملین ڈالر سعودی عرب سے 86 ملین ڈالر کویت سے 12 ملین ڈالر جرمنی سے 48 ملین ڈالر ملیشیا سے 208 ملین ڈالر فرانس کے ساتھ 3 ملین ڈالر کی ک۔ی ریکارڈ کی گئی جبکہ دستاویزات کے مطابق دیگر مملک سے 2008۔9 میں سرمایہ کاری ایک ارب 76 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو اب کم ہو کر 61 ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے دستاویزات کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں چین ، ہالینڈ، اٹلی اور کوریا کے ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے چین نے 2008۔9میں 101 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جو اب بڑھ کر 825 ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے اٹلی نے ایک ملین ڈالر سے 3 عشاریہ 1 ملین ڈالر کوریا سے گزشتہ دس سالوں کے دوران 67 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…