منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہم نے دیا ‘مبارکباد وزیراعظم وصول کررہے ہیں‘چیف جسٹس عمران خان سے متعلق کیاکچھ کہہ گئے؟

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ہم نے دیا جبکہ داد اور مبارکباد وزیراعظم وصول کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کے کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کیا۔واضح رہے

کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے رواں برس اگست میں فیصلہ دیا تھا کہ سمندر پار پاکستانی حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں ‘تاہم چیف جسٹس نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ہی دیا تھا۔دریں اثنا پرائیویٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن 10 تاریخ تک علاج کی فیسوں کے حوالے سے رپورٹ دے‘ وہی فارمولا تمام نجی اسپتالوں پر لاگو ہوگا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ ہسپتال کہہ رہے ہیں کہ علاج کی فیسیں کم کردی ہیں، مخصوص تعداد میں فری بیڈز بھی دیے ہیں، اب سرجیمیڈ والے بتارہے ہیں کہ چارجز کم کردیے ہیں پہلے 18000 بیڈ کے چارجز لیے جارہے تھے، باقی تمام چیزوں کے چارجز الگ تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن 10 تاریخ تک علاج کی فیسوں کے حوالے سے رپورٹ دے‘ وہی فارمولا تمام نجی اسپتالوں پر لاگو ہوگا۔بعد ازاں چیف جسٹس نے نجی اسپتالوں میں علاج کی قیمتوں کے تعین کے لیے تجاویز بھی طلب کرلیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…