بدھ‬‮ ، 25 جون‬‮ 2025 

فیس بک کی پاکستانی ریالٹی شو ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ کے ساتھ اشتراک ،ہر لیڈر کو 20 ہزار ڈالرز تک ملیں گے،تفصیلات جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیس بک نے پاکستانی ریالٹی شو پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستانی کاروباری افراد نئے ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے آئیڈیاز پیش کرسکیں گے۔ اس اشتراک کے تحت پاکستان کے متاثرکن کمیونٹی گروپ لیڈرز ٹی وی پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا ‘کے حالیہ سیزن کا حصہ بنیں گے۔پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ میں کراچی اسکول گائیڈ کی بینش عمیر، کراچی شیفس ایٹ ہوم (کے سی ایچ) کی صبا محسن شیخ، مرہم کی اسما عمر،

اسپیشل نیڈز پاکستان کی رابعہ عزیز رضوی، سول سسٹرز پاکستان کی کنول احمد اور شی اوپس کی نادیہ پٹیل حصہ لیں گی۔ پروگرام کی چھ قسطیں ہیں اور ہر قسط میں ایک کمیونٹی لیڈر کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ ملک گیر سطح پر لوگوں کی معلومات کے لئے اپنے منصوبے اور ویژن کی تفصیلات پیش کرے۔ ہر کمیونٹی لیڈر اپنے ویژن کو عملی شکل دینے کے لئے 20 ہزار ڈالرز تک کی گرانٹ وصول کرے گا۔ اے پی اے سی کی ڈائریکٹر آف کمیونٹی افیئرز کلیئر دیوی نے کہا، “ہم ان بہترین واقعات سے حیران کن طور پر متاثر ہوئے ہیں کہ کس طرح سے لوگ اکھٹے ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ان میں کاروبار کرنے والی خواتین اور اسکول ٹیچرز سے لیکر خصوصی ضرورت کی متلاشی فیملیز شامل ہیں۔اسی وجہ سے ہم پاکستانی کمیونٹی کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور آئیڈیا کروڑوں کا پروگرام کے ساتھ اشتراک کے اعلان پر خوش ہیں۔”انہوں نے کہا، “ہر ماہ ایک ارب سے زائد افراد فیس بک کے گروپس استعمال کرتے ہیں۔ یہ گروپس لوگوں کو محفوظ، ایک دوسرے کے لئے معاون کمیونٹیز بنانے میں مدد کرتے ہیں اور موجودہ کمیونٹیز کو مستحکم بناتے ہیں۔ کمیونٹی لیڈرز اپنے جذبے اور اخلاص کی بدولت اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کمیونٹی کو باشعور اور مستحکم بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اپنے کمیونٹی لیڈرز کو ان کاموں میں تعاون فراہم کریں جہاں انہیں ضرورت پڑے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی میں مثبت اور نتیجہ خیز اثر ات پیدا کریں۔ ” ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ پروگرام میں شامل دو کمیونٹی لیڈرز شی اوپس (Sheops) کی نادیہ پٹیل گنجپی اور سول سسٹرزپاکستان (Soul Sisters Pakistan) کی کنول احمد کو پہلی گلوبل فیس بک کمیونٹی لیڈرشپ پروگرام میں فیلوشپس بھی دی گئی ہیں۔ دنیا بھر سے 116 افراد کو کمیونٹی لیڈرز کے طور پر

اس پروگرام کے مختلف شعبوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نادیہ پٹیل گنجپی اور کنول احمد کو فیس بک کی طرف سے تربیت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایک سال کے دوران وہ مینلو پارک میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز میں وقت گزاریں گی اور فیس بک کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے اپنی کمیونٹی کے لئے اقدامات میں بہتری لائیں گی۔فیس بک نے حال ہی میں پاکستان میں

کمیونٹی لیڈر سرکلز کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک عالمی پروگرام ہے جو کمیونٹی لیڈرز کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ مل کر بہترین طریقے سامنے لائیں، ٹریننگز اور ورکشاپس میں حصہ لیں، ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں اور جاری عمل کے دوران ذاتی طور پر ملاقات کریں ۔پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ کا نیا سیزن نیو ٹی وی پر 9 ستمبر 2018 بروز اتوار بوقت 7 بجے شروع ہوگا۔ پروگرام ‘آئیڈیا کروڑوں کا’ میں شرکت کرنے والے کمیونٹی لیڈرز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…