منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

ایف آئی اے کی مبینہ ملی بھگت سے انٹر پول کے ذریعے پاکستان لایا جانے والا ملزم فرار ، دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا( آن لائن) ایف آئی اے کی مبینہ ملی بھگت سے انٹر پول کے ذریعے پاکستان لایا جانے والا ملزم فرار ، دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سرگودھاپولیس نے فرار ملزم کا ریکارڈ طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا سرگودھا میں 2015 میں ملزم رانا شاہد نے لین دین کے تنازعہ پرنوجوان کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا لواحقین کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اس کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے انٹر پول پولیس نے دبئی سے اشتہاری

رانا شاہد کو گرفتار کرکے پاکستانی حکام کو رپورٹ کی جس پر ایف آئی اے حکام نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ فلائٹ نمبر0321WY کا بھی بتایا اور بتایا کہ یہ فلائٹ لاہور ایئر پورٹ پر اترے گی لیکن سرگودھا پولیس جب لاہور ایئر پورٹ پر پہنچی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ فلائٹ تو لاہور آتی ہی نہیں یہ مستقل طو رپر کراچی سے دبئی اور دبئی سے کراچی کے درمیان چلنے والی فلائٹ ہے سرگودھا پولیس نے دوبارہ ایف آئی اے حکام اور کراچی ایئر پورٹ پر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ فلائٹ پہنچ چکی ہے اور ملزم رانا شاہد سمیت تمام افراد جا چکے ہیں جس پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ایف آئی اے حکام کو تمام حالات سے آگاہ کیا تو ایف آئی اے حکام نے معاملہ کی چھان بین کرنے کے بعد کراچی میں دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا اور معاملہ کی مزید چھان بین بھی شروع کر دی ایف آئی اے حکام نے سرگودھا پولیس نے ملزم رانا شاہد اور اس کے خلاف درج ایف آئی آر سمیت دیگر تفصیلات طلب کر لیں ۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا دوست محمد کے مطابق ایف آئی اے حکام معاملہ کی چھان بین کررہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم رانا شاہد بااثر شخص ہے جس کی وجہ سے یہ ایف آئی اے حکام کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا تاہم جلد ہی اس کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی طرف سے مانگا گیا تمام ریکارڈ بھی جلد فراہم کیا جائیگا تاکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…