ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

آؤ! میدان میں آؤ، میں تمہیں دہشت گرد ثابت کرکے دکھاؤں گا، پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت نے بھارتی وزیراعظم کو سی این این پر مناظرے کا چیلنج دے دیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آؤ! میدان میں آؤ، میں تمہیں دہشت گرد ثابت کرکے دکھاؤں گا، پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم کو سی این این پر مناظرے کا چیلنج دے دیا، واضح رہے کہ بھارت آرمی چیف کی پاکستان کو دی گئی گیدڑ بھبکی میں کہا گیا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جائے،

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ اس کے جواب میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کچھ اس انداز سے دیا کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سی این این جیسے ٹی وی چینل پر کھلی بحث کی دعوت دیتا ہوں اور میں ثابت کروں گا کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد ہے اور آر ایس ایس جیسی تنظیوں کا پشت پناہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کے ذہن میں پاکستان کے لیے شدید نفرت ہے اور یہی حال اس کے آرمی چیف کا بھی ہے جو چین کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے اور چینی آرمی کا جواب بھی نہیں دے سکا۔ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس پیغام کے بعد بھارت کے ایک شہری ہرویندرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کو اچھے طریقے سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائے، بھارتی شہری نے کہا کہ عمران خان ایک حیرت انگیز شخصیت ہیں جن میں ایک کھلاڑی کا جذبہ موجود ہے اور ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہری ہرویندر سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…