منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملتان میٹروبس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات میں ،فرانس اٹلی اور سپین کی سیر،ٗگرفتار افسران کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان میٹروبس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،نیب نے گرفتارافسران اورانکے اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی ۔نیب ذرائع کے مطابق گرفتارافسران اورانکے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ٗتفتیش کے دوران مزیداہم سرکاری افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے ایکسین اورایس ڈی او نے کنسلٹنٹ کمپنی سے گاڑی اوردیگرمراعات لیں،افسران نے

کنسلٹنٹ کمپنی کے خرچے پرفرانس،اٹلی اوراسپین کی سیر،شاپنگ کی جبکہ چیف انجینئرصابرسدوزئی اہلیہ کے ہمراسرکاری خرچے پردبئی آتے جاتے رہے۔نیب کا کہناہے کہ تعمیراتی کمپنیوں کے منیجرزاورمالکان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، مزیدتفتیش کیلئے تعمیراتی کمپنی کے مینیجر اور مالکان کو24ستمبرکودوبارہ طلب کر لیا گیا ٗمیٹروبس کرپشن کیس میں نیب نے 6 ملزمان کو گرفتارکررکھاہے جنہیں جسمانی ریمانڈختم ہونے پر26ستمبرکوعدالت پیش کیاجائیگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…