جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

550 پاکستانیوں کی متعدد ممالک میں2700جائیدادیں ،چیف جسٹس کو رپورٹ پیش کردی گئی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں اثاثوں کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق 550مختلف پاکستانیوں کی متعدد ممالک میں2700جائیدادیں ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق دبئی اور برطانیہ میں پاکستانیوں کی ایک ہزار بلین کی جائیدادیں ہیں۔عوام کا پیسہ ہنڈی کے ذریعے باہر نہیں جانا چاہیے۔ پانچ سو پچاس پاکستانیوں کو بلا لیں اتنی جگہ تو سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں ہے۔ہمیں لوٹی گئی

پاکستانی دولت کی واپسی کیلئے دلیرانہ حل نکالنا چاہیے۔زبردستی کسی کے ساتھ نہیں کریں گے، تمام لوگوں کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت سلوک کیا جائیگا، ہمارے حکم سے کوئی خوف پھیلنے کا خدشہ ہے تو حکومت خود کارروائی کرے،ہم تورضاکارانہ یہ کام کررہے ہیں،بتایا جائے حکومت نے حوالہ، ہنڈی کے ذریعے پیسے کی منتقلی روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا پر بیرونی ممالک میں چھپائی گئی پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق اور پوچھ گچھ کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔آئندہ سماعت پر حوالہ، ہنڈی سے رقم کی منتقلی روکنے، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کی پیشرفت باری بھی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔گزشتہ روز بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے اثاثی جات بارے ازخود نوٹس کیس کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نیاٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھوں کے سامنے سمگلنگ کا سامان فروخت ہورہا ہے۔اسمگلنگ کیوں نہیں روکی جارہی،باڑہ مارکیٹ میں سمگلنگ کا مال فروخت ہورہا ہے،لاہور نیلا گنبد میں پاکستانی سائیکل نہیں ملتی،ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں سب ٹھیک ہوجائے گا،سب ٹھیک کہہ دینے سے کیا ہم مقدمہ ختم کردیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔

پاکستان میں لایا گیا سامان پر پوچھ گچھ نہیں ہوسکتی،سمگلنگ کی تعریف میں تبدیلی کیلئے قانون سازی زیر غور ہے،پاکستانی رقوم کی واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے مشترکہ آپریشن پر کام ہورہا ہے۔لوٹی گئی پاکستانی دولت واپسی کیلئے برطانیہ کیساتھ معاہدہ ہوچکا ہے،ایک شخص پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ گیا، برطانیہ کے وزیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، برطانیہ میں گرفتار شخص نے 250 ملین ڈالر براستہ دوبئی برطانیہ منتقل کیے،برطانیہ سے ہوا معاہدے آگے

بڑھنے میں مدد دے گا،ہم برطانیہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کی کاپی پیش کردیں گے، پولیس نے راولپنڈی اور پشاور میں ہنڈی والوں کے خلاف کارروائی کی جس میں44 افراد کو گرفتار، 119 ملین روپے کی رقم برامد ہوئی،ہنڈی حوالہ کی روک تھام کیلئے مزید ترمیم کررہے ہیں، تمام شہروں میں ہنڈی والوں کے خلاف کارروائی چل رہی ہے، گورنر سٹیٹ بنک نے عدالت کو بتایا کہ بیرونی ممالک میں جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف پہلی مرتبہ قانون سازی ہورہی ہے،

ایف آئی اے کو ایم ایل اے کا اختیار دیا گیا،ایف آئی اے کے پاس 550 لوگوں کے نام ہیں،عدالت تھوڑا تحمل کرے تو انشا اللہ کاکردگی دکھائیں گے،ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک 2700 جائیدادیں ہیں، کچھ پاکستانیوں کی تو پانچ پانچ چھ چھ جائیدادیں ہیں، بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں سے پہلے بیان حلفی لیں گے،بیان حلفی کے بعد اگے کارروائی کریں گے، عدالت پیشرفت کیلئے ایک ماہ کا وقت دے،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا پر بیرونی ممالک میں چھپائی گئی پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق اور پوچھ گچھ کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔آئندہ سماعت پر حوالہ، ہنڈی سے رقم کی منتقلی روکنے، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کی پیشرفت باری بھی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…