منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محرم الحرام کے بعد ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورگیس کی قیمتوں میں کمی نہ لانے کی صورت میں محرم الحرام کے بعد ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے۔ گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صوبائی کے چیئرمین فضل مقیم خان نے دیگر عہداروں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں40فی صد

اضافہ کرکے سی این جی سیکٹرکامستقبل داؤ پر لگنے کی کوشش کی ہے خیبرپختونخواپہلے سے پورے پاکستان میں مہنگی گیس خرید رہا ہے اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سے سی این جی سیکٹرکومزیدزبو حالی کی طرف کھینچا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں450ارب کی سرمایہ کاری ضائع اور لاکھوں افراد بے روزگار ہونے کا حدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے زیادہ مینڈیٹ خیبرپختونخوا سے ملا ہے لیکن اپنے تیس دن پورے کرنے پرمہنگائی کے طوفان کا رخ بھی اس صوبے کیطرف کیا گیا جو کہ عوام کی طرف سے دی گئی مینڈیٹ کی توہین ہے ایک طرف حکومت بلین ٹری منصوبہ شروع کر رکھا ہے تاکہ ماحولیاتی الودگی کو ختم کیا جاسکے اور دوسری طرف ماحول دوست فیول ختم کرکے ڈیزل اور پٹرول کے عام استعمال کو تقویت دیں رہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ17روپے کا سیل ٹیکس اور 6روپے کا ایڈوانس ٹیکس ملا کر گیس کی قیمتوں میں اضافہ 50فی صد تک پہنچ تا ہے جو کہ ملک کی تاریخ میں گیس کی مد میں سب سے زیاداضافہ ہے گیس کی قیمت بڑھنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں40سے50فی صد اضافہ ہوگا کیونکہ سی این جی سٹیشنز پراب ایک کلو گیس سو کے بجائے120روپے کاملے گا گیس کا استعمال ملک کا غریب طبقہ کرہا ہے عام ادمی کے پاس چھوٹی گاڑیاں ہیں بڑے گاڑیاں امیرطبقہ استعمال کرتے ہیں

جس کو گیس کی قیمت سے سرو کار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک میں6000ہزاراورصوبے میں 520 سی این جی سٹیشنز ہیں جہاں پر لاکھوں افرادکوروزگار ملاہیں سی این گی قیمتوں میں اضافہ غیر منصفانہ اور غیر دانشمندانہ ہے اس کی بروقت تصحیح کرکے پی ٹی آئی عوام دوستی کا ثبوت دیں۔ انھوں نے کہا کہ محرم میں تمام سی این جی سٹیشنز کھولے رہے نگے اور ہڑتاک کا فیصلہ وزارت پٹرولیم سے مزاکرات کے بعدایگزیکٹیوباڈی کے اجازت سے کیا جائے گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…