ایشیاءکپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست، پاک بھارت دوسرا میچ کب ہوگا؟تفصیلات جاری‎

19  ستمبر‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی، دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات میں گھر گئی، پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کا مجموعی سکور ابھی صرف دو ہوا تھا کہ امام الحق دھونی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق نے دو رنز بنائے ان کے بعد فخر امام بھی بغیر کوئی رنز بنائے پاکستان کے

مجموعی سکور 3 پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دونوں اوپنر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا اور سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھانے لگے لیکن جب پاکستان کا مجموعی سکور 85 پر پہنچا تو 47 رنز بنا کر کلدیب یادیو کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، ان کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد شعیب ملک جو 43 رنز پر کھیل رہے تھے رن آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 100 ہوا تھا اس طرح پاکستان 100 پر پانچ وکٹیں گنوا چکا تھا، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں فہیم اشرف اور محمد عامر نے نمایاں سکور بنایا ان دونوں نے بالترتیب 21 اور 18 رنز بنائے۔ محمد عامر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1 اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے کمار اور کے ایم یادیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جے جے بمرا نے 2 اور کلدیب یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کی اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھر دھون نے کیا، ان اوپنر بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، روہت شرما نے 52 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ان کے بعد شیکھر دھون بھی 46 رنز بنانے کے بعد 17 اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد امباتی روئیڈو اور

دنیش کارتھک نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 31،31رنز بنائے اور انڈیا کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سپرفور مرحلے میں پاکستان کا انڈیا سے 23 ستمبر کو ایک بار پھر جوڑ پڑے گا۔ سپر فور کے مرحلے میں بہترین دو ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…