بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا ،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض /مکہ مکرمہ (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ٗ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ٗ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے دوران اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اور

صدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی سفیرہشام بن صدیق موجود تھے۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد اور

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔اس سے قبل دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا ٗان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیا

جہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔ جدہ سے مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جبکہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں قدم رکھا تھا، روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور

وہاں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے تھے۔اپنے دورے کے دور ان وزیر اعظم عمران خان نے ایک سعودی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہاکہ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا مکمل انٹرویو (آج)جمعرات کو شائع ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…