پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی پھر اُڑان ،مزید مہنگا ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

18  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر20پیسے اضافے سے پھر 125.50ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ،یورو ،برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے اور قیمت فروخت124.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 124.80روپے سے بڑھ کر125.20روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے125.30روپے سے بڑھ کر125.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں1روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے جس سے یورو کی قیمت خرید144.25روپے سے بڑھ کر145.50روپے اور قیمت فروخت146.25روپے سے بڑھ کر147.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے162.50روپے سے بڑھ کر164روپے اور قیمت فروخت1.30روپے کے اضافے سے164.50روپے سے بڑھ کر165.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے32.90روپے سے بڑھ کر33.20روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے33.50روپے سے بڑھ کر33.70روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے33.80روپے سے بڑھ کر34.20روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے34.40روپے سے بڑھ کر34.70روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.30روپے سے بڑھ کر18.80روپے اورقیمت فروخت19.30روپے سے بڑھ کر19.80روپے ہوگئی ۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ہوا

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید250روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1199ڈالرسے بڑھ کر1201ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،

راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت58900روپے سے بڑھ کر59150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50497روپے سے بڑھ کر50711روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت685.87روپے پر مستحکم رہی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…