پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی،ایئرہوسٹس پر کون سے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا جاکر لاپتہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا جاکر لاپتہ ہوگئی۔ فریحہ مختار پر کرنسی اور قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کا الزام تھا، جس کے باعث اسے 2015 میں معطل کیا گیا تھا۔ ایئرہوسٹس فریحہ مختار کے امریکا سمیت تمام بین الاقوامی روٹس پر ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد تھی، تاہم اس کے باوجود ایئرہوسٹس کینیڈا جانے میں کامیاب ہوگئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق

فریحہ مختار گیارہ ستمبر کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 سے ٹورنٹو گئی تھی اور جمعرات کو لاپتا ہوئی۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ مختار لاہور سے تعلق رکھتی ہے مگر اس کی ڈیوٹی کراچی سے لگوائی گئی، کینیڈا کی پرواز پر فریحہ کی ڈیوٹی مبینہ طور پر پیپلز یونٹی کے کچھ عہدیداروں کی ملی بھگت سے لگی۔ ایئرہوسٹس کے کینیڈا میں غائب ہونے پر پی آئی اے کو 8 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…