منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان سے آگے بڑھ کر خود مصافحے سے گریز ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوشرمندگی کا سامنا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی اپوزیشن رکن سے آگے بڑھ کر خود مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی انتظار میں کھڑے رہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگے بڑھ کر وزیر اعظم کی توجہ سراج الحق کی جانب مبذول کروائی جس پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سے مصافحہ کیا۔پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان 4بج کر 5منٹ پر

ایوان میں آئے جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ ان سے ملنے آتے رہے ، ماضی کی نسبت گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر کسی اپوزیشن رکن سے مصافحہ نہ کیا اور خاموشی سے اپنی نشست پر براجمان ہو گئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی ان سے آکر انکی نشست پر ملاقات کی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملنے آئے تاہم عمران خان دیگر ارکان سے باتوں میں مشغول ہونے کے باعث انہیں نہ دیکھ سکے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کی توجہ دو تین بار سراج لحق کی طرف دلانے کی کوشش کی جس کے بعد عمران خان نے سراج الحق سے مصافحہ کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی اپوزیشن رکن سے آگے بڑھ کر خود مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی انتظار میں کھڑے رہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگے بڑھ کر وزیر اعظم کی توجہ سراج الحق کی جانب مبذول کروائی جس پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سے مصافحہ کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…