پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی کیمپ میں ہلچل،اچانک یہ سب کیا ہوگیا؟کپتان روہت شرما بھی حواس باختہ،عزت داؤ پر لگ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو مڈل آرڈر میں عدم استحکام نے پریشان کردیا۔آج بھارت کا سامنا پاکستان سے ہوگا، اہم معرکے سے قبل بھارتی ٹیم مینجمنٹ خاص طور پر مڈل آرڈر میں عدم استحکام سے کافی پریشان ہے۔قائم مقام کپتان روہت شرما نے واضح کیا ہے کہ منیش پانڈے، کیدار جادھیو اور امباتی رائیڈو کے درمیان اہم مڈل آرڈر پوزیشن کیلئے مقابلہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اس وقت تیسری، چوتھی اور چھٹی پوزیشن خالی اور ان پر لڑکوں کی نگاہیں ہیں، ہم بھی اس ٹورنامنٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، روہت شرما نے دھونی کے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کا بھی عندیہ دیا۔روہت شرما نے البتہ اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ دبئی کی سخت گرمی میں بولرز کیلئے روٹیشن پالیسی اختیار کریں گے یا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں ابھی نہیں سوچ رہا، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ مختلف کنڈیشنز میں کھلاڑی کیسا پرفارم کرتے ہیں، جو مستقل مزاجی سے پرفارم کریں گے ہم انھیں زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع دیں گے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کنڈیشنز کے مطابق کیسا ردعمل پیش کرتے ہیں۔روہت شرما نے اپنی ٹیم میں شامل نئے لیفٹ آرم سیمر خلیل احمد کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہترین اضافہ اور ہائی لیول پر کامیابی میں اہم ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں۔ وکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی بری دکھائی نہیں دے رہی تاہم میچ آگے بڑھنے کے دوران وہ سلو ہوتی جائے گی۔ ایشیا کپ میں قیادت کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں کافی پرجوش ہونے کے ساتھ نروس بھی ہوں، یہ میرے لیے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، میں تمام کھلاڑیوں کو اچھی طرح جانتا اور ایک کپتان کیلئے یہی چیز سب سے اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…