پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں بلکہ کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟سنجے منجریکر نے بتا دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر نے بھارت کو ایشیا کپ کی اہم ٹیم قراردیاہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔پاکستان ایشیا کپ کے اپنی مہم کا آغاز ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرکرچکا ہے۔

گروپ اے میں سب سے بڑا معرکہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان نے بھارت سے زیادہ فیورٹ کی طرح شروعات کی ہیں۔سابق بھارتی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو آرام کرایا ہے، جس کی وجہ ٹیم کی مضبوطی کافی کم ہوگئی ہے۔سنجے منجریکر کا مزید کہنا ہے کہ ظاہر ہے بھارت مقابلے میں شریک ہے لیکن جب آپ فیورٹ کی بات کرتے ہیں تو سوال اٹھتا ہے کہ کونسی ٹیم کو مضبوط ترین قرار دیا جائے تو وہ پاکستان ہے۔37 ٹیسٹ اور 74 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سنجے منجریکر نے کہا کہ رسٹ سپن کی جوڑی یوزویندرا چاہل اور کلدیپ یادیو نے بھارتی ٹیم کو مزید متوازن بنادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ملک سے باہر ٹیسٹ میچوں میں کچھ جدوجہد کررہی ہے لیکن اگر آپ 50 اوورز کی کرکٹ کی بات کریں تو یہ تمام کنڈیشنز میں بہترین ٹیم ہے۔پہلے بیٹنگ بھارتی ٹیم کی طاقت تھی لیکن باؤلنگ زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن اب چاہل اور کلدیپ کے آنے سے ٹیم زیادہ میچز جیت رہی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ایشیاکپ کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ایشین کرکٹ کونسل نے بھرپور تنقید کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…