منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ کیساتھ ڈیل ،معاہدے میں پیشرفت شروع ،اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کا واپس لانا ممکن ،شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات فوادحسین چوہدری نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کیساتھ ڈیل کا فائدہ پاکستان کو ہوگا،پاکستان سے پیسہ برطانیہ یا پھر متحدہ عرب امارات جاتا ہے ،مفاہمتی یادداشت کے بعد پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر نہیں جاسکے گا ،برطانیہ سے کئے گئے معاہدے میں پیشرفت شروع ہوگئی ہے ،اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کا واپس لانا ممکن ہوجائیگا ، کرپشن کے پیسے کیخلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پیسہ برطانیہ یا پھر متحدہ عرب امارات جاتا ہے ،مفاہمتی یادداشت کے بعد پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر نہیں جاسکے گا۔ برطانیہ سے کئے گئے معاہدے میں پیشرفت شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ میں ہونے والا معاہدہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کا واپس لانا ممکن ہوجائیگا۔ کرپشن کے پیسے کیخلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے۔ پچھلی حکومتیں عالمی قوانین سے فائدہ نہیں اٹھاتی تھیں۔ منی لانڈرنگ او رکرپشن کیخلاف دینا بھر میں موثر آواز اٹھ رہی ہے۔ یقین ہے برطانیہ کیساتھ ڈیل کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب سے بھی منی لانڈرنگ پر بات چیت ہوئی ہے۔ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی پر سعودی عرب سے معاہدے کا امکان ہے۔ سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے کی طرف بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ معاہدے کے بعد سوئس بینکوں میں رکھا پیسہ واپس لانے کی امید ہوگی۔ اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نوا زپاکستان کی عدالتوں سے مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان کو بھی پاکستان لانے کیلئے اقدامات کرسکتے ہیں۔ قانون کا ہاتھ مجرموں کی گردن تک ضرور پہنچے گا۔ کئی برطانوی شہری پاکستان میں قتل میں ملوث رہے ہیں۔ ماضی میں سوئس حکومت سے معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…