اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

تمام پٹرول پمپس سروس سٹیشنز کو پانی کے میٹر لگانے اور پینے کے پانی کے نرخ بڑھانے کا حکم دیدیا گیا،بڑی تعداد میں ٹیوب ویل بند کرنے کی تیاریاں

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی سے سڑکوں کی دھلائی کیخلاف کیس کی سماعت، سیکرٹری ماحولیات ، ایم ڈی واسا سمیت دیگرافسران پیش ‘ عدالت نے شہرکے تمام پٹرول پمپس کیسروس سٹیشنز کو پانی کے میٹر لگانے اور واسا کو پینے کے پانی کے نرخ بڑھانے کے اقدامات کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے سید کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی سے سڑکیں دھوئی جارہی ہیں،

پانی کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکمے موثر اقدامات نہیں کررہے،عدالت میں ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے صاف پانی کے تحفظ، بارش کے پانی کے بچا اور پینے کے پانی کے ریٹس بڑھانے سمیت دیگر تجاویز پیش کیں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی سروس اسٹیشن سے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو صاف پانی کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افسران اقدامات کریں کسی جگہ مشکل درپیش ہوتوعدالت کوآگاہ کیا جائے۔ عدالت نے بابر سہیل کو پانی کے تحفظ کے حوالے سے کیس میں عدالتی معاون مقرر کردیاعدالت کے استفسار پر پی ایچ اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے پاس 263 ٹیوب ویل ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے بچا کے لئے کیوں نہ پہلے مرحلے میں دو سو ٹیوب ویل بند کردیے جائیں، عدالت نے اس حوالے سے پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پٹرولیم ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو صاف پانی کے بچا کے لئے تجاویز سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…