اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بیوی کا سر دھڑ سے جد ا کرنے والا درندہ صفت شو ہر گرفتار، کس وجہ سے بیوی کو قتل کیا تھا ، ملزم کے لرزہ خیز اعترافات، آلہ قتل برآمد

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی )تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق 15ستمبر کو شعیب ولد رحیم اللہ سکنہ ململے ترناب نے تھانہ چارسدہ میں اپنی بہن کی قتل کا مقدمہ نا معلوم ملزم کے خلاف درج کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان (پی ایس پی)نے لرزہ خیز قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان ، ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان ، ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان ، انسپکٹر ریاض خان پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر فوری طور پر ملزمان کی گرفتار ی،

آلہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اسماعیل ولد چراغ الدین سکنہ قاضی خیل حال حصا رہ تک رسائی حاصل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ۔ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق مقتولہ کو مکان کے تنازعے پر قتل کیا گیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے آلہٰ قتل بھی برآمد کیا گیا۔اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی کرنے،ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…