بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کی کفایت شعاری صدر مملکت عام پرواز سے کراچی پہنچے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خصوصی طیارہ استعمال کیا ،کراچی کے عوام کو بڑا سرپرائز

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تبدیلی وکفایت شعاری کے دعوی میں واضح تضا و صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے دورے پر قومی ایئر لائن کی عام پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے وہ اپنا سامان بھی خود باہر لیکر آئے اس کے بر عکس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ افغانستان کے دوران خصوصی طیارہ لیکر کابل گئے تھے

جبکہ ایک روزہ دورہ کرنے والے وزیر اعظم عمران خان بھی خصوصی طیارے میں سفر کرکے کراچی پہنچے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر اتوار کو چھٹی کے باوجود شہر کی بعض سڑکیں بند کی گئیں اور شاہراہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں واقع پیٹرول پمپس بھی بند کرائے گئے واضح رہے کہ ملک میں عام پرواز میں سفرکرنے کی روایت مرحوم ملک معراج خالد 1996میں قائم کی تھی جب وہ وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے عام پرواز میں سفر کر تے تھے اور 1600سی سی کی گاڑی میں بغیر پروٹوکول سفر کرتے تھے۔معراج خالد وہ واحد وزیر اعظم تھے جو معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرنے کھارادرگئے اور عبدالستار اایدھی کے ساتھ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر حلوہ پوری کا ناشتہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تبدیلی وکفایت شعاری کے دعوی میں واضح تضا و صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے دورے پر قومی ایئر لائن کی عام پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے وہ اپنا سامان بھی خود باہر لیکر آئے اس کے بر عکس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ افغانستان کے دوران خصوصی طیارہ لیکر کابل گئے تھے جبکہ ایک روزہ دورہ کرنے والے وزیر اعظم عمران خان بھی خصوصی طیارے میں سفر کرکے کراچی پہنچے



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…