ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر تحریک انصاف کے اس رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے ٗ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کوسفارش کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سفارش کی ہے کہ انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا

جس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی سی چکوال کا خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیا الیکشن کمیشن نے اسپیکر سے سفارش کی کہ ڈی سی چکوال کے الزامات کی روشنی میں ایم این اے سردار ذوالفقار علی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے رکن قومی اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ 31 اگست کو ذوالفقار علی خان نے انہیں محکمہ مال کے 17 اہلکاروں کی فہرست بھیجی اور من پسند تقرریوں اور تبادلوں کا کہا دوسری جانب ذوالفقار علی خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے صرف ایک پٹواری کا تبادلہ نہ کرنے کا کہا تھا تاہم 17 افسروں کے تبادلے کا حکم دینے کے الزام کی تردید کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…