ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

راولپنڈی تا میانوالی ٹرین ۔۔سعد رفیق نے شیخ رشید کے دعوے کا پول کھول دیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(اے این این)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،دو نئی مسافر ٹرینیں بیس روز میں تیار نہیں ہوئیں بلکہ یہ ٹریک بولان میل کے لئے پہلے سے اپ گریڈ کئے گئے تھے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے راولپنڈی تا میانوالی ٹرین چلانے پراپنے ردعمل میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیرریلوے

شیخ رشید مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 نئی مسافر ٹرینیں صرف 20 دنوں میں تیار نہیں ہوئیں، بولان ایکسپریس کیلئے ٹریک پہلے سے اپ گریڈ کیے گئے تھے۔ دونوں ٹرینیں ریلوے کے خسارے میں سالانہ 20 کروڑ اضافہ کریں گی۔دونوں ٹرینیں منصوبہ بندی کے بغیرکارروائی ڈالنے کیلئے چلائی گئیں۔ میانوالی پنڈی کے درمیان ٹرین چلانے سے پہلے ٹریک ٹھیک کرنا لازمی تھا۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر افراد کوآدھے ٹکٹ کی سہولت میرے دورسے حاصل ہے۔ ریلوے خسارہ ایک دویا تین برس میں ختم نہیں ہوسکتا۔ احمقانہ باتیں کرنے کے بجائے مالی حالت مرحلہ واربہتربنانے کی کوشش کی جائے۔ریلوے کی زمینیں بیچ دینے سے خسارہ ختم نہیں ہوگا۔ ریلوے کے بہترمستقبل کیلئے حکومت کوتجاویزدیں گے۔ تجاویزکو پبلک کیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز راولپنڈی تا میانوالی ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے انتہائی کم وقت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کی تعریف بھی کی۔ جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ 75 سال تک کے بزرگ شہریوں کو ریلوے میں مفت سفر جبکہ 65 سال کی عمر کے حامل شہریوں کو 50 فیصد رعایت کی سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران تک ہم سات ٹرینیں لے کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹریک کی حالت بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 40 سے 42 ارب روپے ہے۔

ایک سال میں یہ خسارہ ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ دینے کے لئے ریلوے کے اکانومی ٹکٹ پر ایک روپے جبکہ بزنس کلاس پر 10 روپے کرایہ بڑھایا تو لوگ اس پر سیخ پا ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں مال برداری کے لئے سات سے آٹھ ٹرینیں ملی ہیں تاہم 100 دنوں میں 12 سے 15 ٹرینیں مال برداری کے لئے فعال کریں گے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…