بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان جھوٹے وعدے اور غلط بیانیاں کرتے رہے،وزیراعظم کا100دن کا وعدہ تھا ،پہلے ماہ ہی 730دنوں تک بڑھا دیا،پی ٹی آئی حکومت شدید تنقید کی ز د میں

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے اور غلط بیانیاں کرتے رہے،پہلے 25دنوں میں ہی اپنے وعدوں سے مکر گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا100دن کا وعدہ تھا اور پہلے ماہ ہی خود 100دنوں کو 730دنوں تک بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سادگی کے نام پر ایک اور ڈھونگ رچا

کر عوامی نمائندوں کے منصب کی توہین کی جا رہی ہے،خان صاحب نے قوم کو چند دنوں میں حالات بہتر کرنے کے خواب دکھائے تھے، دنوں میں تبدیلی لانے والے اب کہتے ہیں کہ ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے، اب تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ابھی تو ان کا ہنی مون بھی پورا نہیں ہوا اور ابھی سے چہرے سے میک اپ اترنا شروع ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…