بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں ختم ہونے کا امکان،سزا مفروضے پر دی گئی،عدالت، نیب نے جواب میں بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمدصفدر کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کی معطلی کی درخواست کی سماعت پر قرار دیا تھا کہ مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔ چیئرمین نیب نے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے کا کوئی جواز نہیں اور مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کہ بجائے حکم امتناع کی درخواست پر کارروائی کا بھی کوئی جواز نہیں، ہائی کورٹ نے سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کا فیصلہ دیکر اختیار سے تجاویز کیا۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر مجرمان کے وکیل اپیلوں پر دلائل دینے سے قاصر ہیں تو مجرمان نئے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں اور عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کا سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کرنے کا 10 ستمبر کو فیصلہ کالعدم قرار دے اور ہائیکورٹ کو ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمدصفدر کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…