بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اضافی تنخواہیں لینے والے سرکاری ملازمین کی شامت آگئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اضافی تنخواہیں لینے والے سرکاری ملازمین کی شامت آگئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا لاہور (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اضافی تنخواہوں سے متعلق کیس میں ڈی جی نیب کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق الاؤنسز لینے والے افسروں کے نام نکال کر اضافی تنخواہیں لینے والے افسران کی نظر ثانی شدہ فہرست دی جائے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سرکاری کمپنیوں سے اضافی تنخواہوں کی وصولی سے متعلق ازخود کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب راحیل صدیقی نے عدالت کو بتایاکہ انہوں نے اضافی تنخواہ وصول نہیں کی، صرف قانون کے مطابق الاؤنسز لئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی اور جاوید احمد تو قانون کے مطابق الاؤنسز لے رہے ہیں، نیب قانون کے تحت الاؤنسز لینے والے افسروں کے ناموں سے عدالت کو آگاہ کرے۔جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ نیب افسران اپنا کام دفتر میں کر کے آیا کریں، ڈی جی نیب شہزاد سلیم ایماندار افسر ہیں، انہیں پتہ ہے کام کیسے کرنا ہے۔نیب نے عدالت کوبتایا کہ اضافی تنخواہیں لینے والے افسروں سے وصولیوں کیلئے رضاکارانہ اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی نیب کوقانون کے مطابق الاؤنسز لینے والے افسروں کے نام اضافی تنخواہیں لینے والے افسران کی فہرست سے نکالنے کی ہدایت کر دی اور حکم دیاکہ افسران کی نظر ثانی شدہ فہرست مرتب کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…