جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی کا سفر شروع ہو گیا۔۔ سب باتیں ہی کرتے رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربازی لے گئے ، ماضی کی حکومتیں جو کام نہ کر سکیں عوام کیلئے ایسا اعلان کر دیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں اور میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائوں گا، وزارت اعلیٰ کے منصب پر میں نہیںبلکہ پنجاب کا عام آدمی بیٹھا ہوا ہے، عوام کی شکایات کا ازالہ متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داری ہے ،ماضی کا دور گزر چکا ہے ، اب اداروں اور محکموں کو کام کرنا ہوگا

اور نتائج دینا ہوں گے اور اس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش موجود نہیں،عوام کے مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی ہوگی اور عوام بلا روک ٹوک افسران کو مل کر اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کے مسائل اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں سٹیٹ آف دی آرٹ شکایت سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 36 اضلاع سے منسلک کیا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اس سیل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے اور اس پلان کے تحت صوبے سے متعلقہ 15نکات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں قائم ہو چکی ہیں جو دن رات کام کررہی ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ پنجاب 100روزہ ایجنڈے پر عملدرآمدکے سلسلے میں رول ماڈل بنے گا۔انہوںنے کہا کہ 100روزہ منصوبے سے پاکستان کے عوام کے

مفادات منسلک ہیں اور اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کررہے ہیں اورمیںذاتی طورپر اس ایجنڈے پر عملد رآمد یقینی بنانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میںبغیر منصوبہ بندی کے کام کیا گیا اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،لیکن پی ٹی آئی حکومت اس سلسلے میں ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے

اورآئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اپنے مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزارت اعلیٰ کے منصب کو عوامی بنایا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے آپ کا ان سے براہ راست رابطہ مثبت اقدام ہے اور صوبہ بھر کے عوام نے شکایات کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کیلئے شب و روز ایک کیا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…