اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

حسن علی اور شاداب کے نئے ہیئر اسٹائل نے پانڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی ا ین پی)جیسا آپ جانتے ہیں کہ کرکٹ کا کھیل ماضی کی نسبت اب کافی تبدیل ہو چکا ہے، جہاں ایک دور میں اس کھیل پر بولرز کی حکمرانی ہوتی تھی وہیں اب بلے باز نت نئے شاٹس امپرو وائیز کرکے بولرز کے لئے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔لیکن یہاں ایک بات قابل غور یہ بھی ہے کہ صرف اس کھیل میں ہی تبدیلی نہیں آئی بلکہ کھیلنے والوں میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ کرکٹ میں پیسے کی چکا چوند نے کھلاڑیوں کے انداز بھی بدل دیئے ہیں۔آپ کو یاد ہوگا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں وہاب ریاض کی مونچھوں کی

خوب دھوم مچی تھی، اس کے علاوہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا بھی بالوں کو طرح طرح کے انداز دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ایشیا کپ کا آغاز (آج)ہفتہ سے امارات کے صحرا میں ہونے جارہا ہے، جہاں کھلاڑیوں نے اپنے کھیل پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی ہے وہیں کچھ نے اپنے لک کو بھی اس ٹورنامنٹ کے لئے تبدیل کیا ہے۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسن علی اور شاداب خان نے خود کو ایک منفرد ہیئر اسٹائل دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…