ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور ترکی نے ساتھ مل کر کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آئی این پی)پا کستان اور تر کی نے اقتصادی شراکت دا ری کو بڑھانے، دوطرفہ تجارت کے معیار کو بڑھانے اور ایک دوسرے کو سہولتیں دینے پر اتفا ق کر لیا ، وزیر خا رجہ شاہ محمو د قر یشی نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کا تعلق حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی اور عوامی تعلق قائم ہے۔،ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترکی نے ہمارا ساتھ دیا،گستاخانہ خاکوں کے
معاملے پر بھی ترکی نے ہمارا ساتھ دیا، مختلف فورمز پر ساتھ دینے کے لیے ترکی کے شکرگزار ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا بہترین حل چاہتے ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، تر کی کے وزیر خا رجہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرے، ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے ،ئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی عوام کے ساتھ ہے، اس دوستی کو قائم رکھنے کے لیے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان اور تر کی کے وزرا ئے خا رجہ نے جمعرات کو دو طر فہ مذاکرات کے بعد مشتر کہ پر یس بر یفنگ میں کیا ،وزیر خارجہ شا ہ محمود قر یشی نے کہا ہمارے تعلقات مثالی ہیں ترکی نے ہمارے ہر دکھ میں ساتھ دیا ہے۔ ہمارے تعلقات کی خوبصورتی حکومتوں تک محدود نہیں یہ تعلق عوامی ہے۔ یہ دلوں کی آواز ہے اس تعلق کے پیچھے ثقافت اور مذہب ہے۔ ہماری گفتگو ہوئی اس پر ہم نے اپنے کامن انٹرسٹ پر بات چیت کی۔ ہم نے اپنے اکنامک تعلقات پر بات چیت کی ہم نے اپنی دو طرفہ تجارت پر بات چیت کی میں نے وزیر خارجہ کو اقوم متحدہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا ہے مجھے یہ موقع میسر آیا ہے کہ

میں وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کروں۔ فنانشل ٹاسک فورس پر ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے ہماری گفتگو میں ہم نے ان معاہدوں پر بات چیت کی جو ہمارے درمیان طے پاگئے ہیں ان میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو دور کریں۔ ہم نے اس معاملے پر بھی گفتگو کی کہ ہمارے دونوں ممالک کے سفارتکار ایک دوسرے کے ملکوں میں جاکر مزید تجربہ کار ہوسکیں۔ میں نے آخر میں وزیر خارجہ سے افغانستان پر بھی بات چیت کی اس کے علاوہ

ایران اور کشمیر پر بھی بات چیت کی وزیر خارجہ کو افغانستان کے دورہ سے بھی آگاہ کیا۔ مختلف فورم پر ساتھ دینے پر ترکی کا شکر گزار ہوں۔ ترکی کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کا جلد اجلاس بلایا جائے گا نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے لئے پروگرام پر بھی بات چیت کی۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا پاکستان دوسرا گھر ہے یہاں آکر خوشی محسوس کررہا ہوں نئی حکومت کے قیام کے بعد

پاکستان آمد میرے لئے باعث فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد دونگا۔ پاک ترک عوام کی دوستی لازوال ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔ دو طرفہ مذاکرات میں مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اعلیٰ سطح سٹریٹیجک کونسل کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔پاکستان کے ساتھ سفارت‘ تجارت‘ اقتصادیات اور سرمایہ کاری پر بات ہوئی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات بھی مضبوط سطح پر ہیں۔

دفاعی شعبے میں تعاون کے لئے پاک فضائیہ کے سربراہ ترکی کے دورے پر ہیں عالمی معاملات میں بھی دونوں ملک یکساں موقف رکھتے ہیں یورپ میں اسلام کے خلاف کسی مذموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے کے لئے ترکی نے بھرپور کردار ادا کیا پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔ ترکی میں بغاوت کے خلاف پاکستان کی حمایت ناقابل فراموش ہے۔

پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون فروغ دیا جائے گا۔ خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرے۔ بہترین میزبانی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مشکور ہوں پاکستانی عوام کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیںگے۔ ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے۔ ترکی شام میں امن کے لئے کوشاں ہے امن کے لئے شام میں کی جانے والی دہشت گردی کو روکنا ہے۔

شام ممیں امن کے ئے ایران اور روس سے بھی رابطہ کیا ہے۔اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک ہم منصب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…