جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

بھارت، پورے خاندان نے خودکشی کر لی، کبھی خود کشی نہ کرتے لیکن سیاہ طاقت نے مجبور کر دیا، سوسائیڈ نوٹ، لرزہ خیز انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

احمد آباد(آئی این پی )بھارتی شہر احمد آباد میں پورے خاندان نے خود کشی کر لی، کبھی خود کشی نہ کرتے لیکن سیاہ طاقت نے مجبور کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے نروڈا میں واقع فلیٹ میں کنال ترویدی ، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی کی لاش پائی گئی جبکہ کنال کی ماں بیہوشی کی حالت میں ہیں۔ گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی سانحہ کی طرح گھر کے سربراہ 45سالہ کنال نے پھانسی لگالی جبکہ بیوی کویتا اور بیٹی شرین کی لاش گھر سے برآمد کی گئی

جبکہ ماں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 24گھنٹے سے کنال کے گھرکا دروازہ بندتھا، رشتے داروں نے فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا جس پر رشتے دار پولیس کے ہمراہ مکان پرپہنچے۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی سب کے ہوش اڑ گئے۔ اندر کنال پھانسی پر لٹک رہا تھا جبکہ بیوی فرش پر اور بیٹی بستر پر مردہ پڑی ہوئی تھی۔ چھان بین کے دوران پولیس کو سوسائڈ نوٹ ملا جس میں تحریر تھا ممی! آپ مجھے کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں، میں نے کئی بار اس سیاہ قوت کے بارے میں بتایا تھا مگر آپ نے کبھی اس پر یقین نہیں کیا اور شراب کو اس کی وجہ بتائی۔سوسائڈ نوٹ میں یہ بھی تحریر ہے کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتے لیکن سیاہ طاقت کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں۔ جگنیش بھا ئی! یہ آپ کی جواب دہی ہے، شیر الوداع کہہ رہا ہے۔ بھارتی شہر احمد آباد میں پورے خاندان نے خود کشی کر لی، کبھی خود کشی نہ کرتے لیکن سیاہ طاقت نے مجبور کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے نروڈا میں واقع فلیٹ میں کنال ترویدی ، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی کی لاش پائی گئی جبکہ کنال کی ماں بیہوشی کی حالت میں ہیں۔گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی سانحہ کی طرح گھر کے سربراہ 45سالہ کنال نے پھانسی لگالی جبکہ بیوی کویتا اور بیٹی شرین کی لاش گھر سے برآمد کی گئی جبکہ ماں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…