پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دبئی جانے کی خواہشمند دلہن ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی )دبئی جانے کی خواہشمند نو بیاہتا دبئی پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر دی گئی، خاتون کے شوہر نے جعلی ویزا 4 ہزار درہم میں خریدا تھا، جعلی ویزا فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیس بک پر دبئی کا ویزا خریدنے والی نوبیہاتا دلہن کو دبئی پہنچتے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی جانے کی خواہش مند دلہن کو فیس بک پر جعلی ویزا خریدنے پر دبئی پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا،

خاتون کے شوہر نے جعلی ویزا 4 ہزار درہم میں خریدا تھا۔دبئی پولیس کے مطابق عرب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر لگے اشتہار کے ذریعے جعلی ویزا خریدا تھا۔خاتون کے شوہر کے لینڈ لائن نمبر پر کال کی اور فیس پیج ایڈمن سے گفتگو کی، جس میں انہیں 7 ہزار درہم اور خاتون کے سفری کاغذات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پیج ایڈمن نے 4 ہزار درہم کی پہلی قسط فجیرا میں مقیم ایک اور شخص کو فراہم کرنے کو کہا۔خاتون ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئیں جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ویزا جعلی ہے، ایئرپورٹ حکام کی جانب سے نوبیہاتا دلہن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔خاتون کے شوہر کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور جعلی ویزا فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تیسرا ساتھی جو پیج کا ایڈمن بھی ہے وہ دوسرے ملک میں مقیم ہے، مذکورہ گینگ جعلی ویزا فراہم کرنے کے لیے 7 سے 9 ہزار درہم وصول کرتا تھا۔دبئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی ویزا کے لیے وصول کیے گئے 40 ہزار درہم سمیت کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔لیفٹیننٹ کرنل حماد کے مطابق دوسرے ملک میں مقیم تیسرے شخص کے وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔بریگیڈیئر الموہیری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیق شدہ کمپنیز سے ویزا حاصل کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہار اور انجان افراد پر بھروسہ نہ کریں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…