ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے کا جواز تیار کرتے ہوئے قانون سازی کر لی،حیرت انگیز اعلان

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے کا جواز تیار کرتے ہوئے قانون سازی کر لی۔ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ اب وزراء، مشیر، سرکاری افسران اور پولیس حکام بلٹ پروف اورلگژری گاڑیاں رکھ سکیں گے کیونکہ اس حوالے قانون سازی کر لی گئی ہے۔ حکومت سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، اس لیے حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں ضروری ہیں۔ذرائع کے مطابق

اس حوالے سے سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا ہے جس میں بلٹ پروف اور لگژری گاڑیاں رکھنے کی منظوری لی جائے گی۔۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سندھ کے وزرامشیروں، پولیس حکام اور دیگر سرکاری افسران نے لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اس سے قبل چیف سیکریٹری نے تین دن کے اندر تمام لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن الٹی میٹم کے باوجود ایک بھی لگژری گاڑی واپس نہیں مل سکی ہے۔سندھ کے وزرا اور سرکاری افسران نے لگژری گاڑیاں واپس دینے سے انکار کر دیا ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی گاڑیاں واپس کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ وزرا اور افسران کا موقف اختیار ہے کہ وہ بلٹ پروف گاڑیاں حفاظت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق وزیرِاعلی سندھ کے پاس 10 بلٹ پروف اور 8 لگڑری گاڑیاں ہیں۔ سندھ پولیس کے پاس 58 لگژری اور 3 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جبکہ گورنر سندھ کے پاس 6 لگژری اور ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔ سندھ حکومت نے لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے کا جواز تیار کرتے ہوئے قانون سازی کر لی۔ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ اب وزراء، مشیر، سرکاری افسران اور پولیس حکام بلٹ پروف اورلگژری گاڑیاں رکھ سکیں گے کیونکہ اس حوالے قانون سازی کر لی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…