ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

حمزہ علی عباسی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا،

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کے انتقال پر پورا ملک ہی سوگ میں ہے.ایسے میں اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے ۔ چونکہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے۔اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو

رہا کیا جانا چاہیے۔اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا ’ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ کلثوم بی بی کی روح پر رحم فرمائے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے۔حمزہ علی عباسی کی بات پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ’ مجھے حمزہ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، جب حمزہ علی عباسی کی بیوی کا انتقال ہوگا اور وہ خود جیل میں ہوگا تو تب میں اسے یہ ٹویٹ یاد دلاﺅں گا۔مریم نے لکھا ’ بھائی تو بولتا ہی کیوں ہے؟‘۔احمد نامی صارف نے حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرکے کہا ’ تم انتہائی بے شرم گندگی کے ڈھیر تھے، ہو اور رہو گے‘۔سینئر خاتون صحافی عافیہ سلام نے لکھا ’اس سب میں جو واحد شرمناک چیز ہے وہ تم ہو‘۔سینئر صحافی مدثر سعید نے لکھا ’آپ کے مطابق کوئی نواز شریف اور مریم نواز سے افسوس بھی نہ کرے کیونکہ اس ہمدردی کا فائدہ نواز شریف اور مریم نواز کو پہنچ سکتا ہے، سلام ہے آپ کی والدہ محترمہ کی تربیت پر کہ جنہوں نے آپ کو بنیادی انسانی جذبات سے محروم رکھا اور اقدار تک رسائی نہیں دی، شطرنج کے پتھر کے پیادے‘،واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کیلئے شہبازشریف لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…