ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

تین بار خاتون اول کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز 1950 میں اندورن لاہور کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئیں،سوانح حیات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور تین بار خاتون اول کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز 1950 کو اندورن لاہور کے کشمیری گھرانے میں ڈاکٹر حفیظ بٹ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مدرستہ البنات سے حاصل کی جبکہ میٹرک لیڈی گریفن سکول سے کیا۔انہوں نے ایف ایس سی اسلامیہ کالج سے کیا اور اسلامیہ کالج سے ہی 1970 میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ ادب سے گہرا لگا ؤہونے کے باعث انہوں نے 1972 میں

فارمین کرسچیئن کالج سے اردو لٹریچر میں بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔ انہوں نے اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم نواز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی تھی۔بیگم کلثوم نواز 2اپریل 1971 کو محمد نواز شریف سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کے دو بیٹے حسن اور حسین نواز جبکہ دو بیٹیاں مریم نواز اور اسما نواز ہیں۔نوازشریف کے پہلی مرتبہ 6 نومبر 1990 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر بیگم کلثوم نواز کو خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل ہوا جو 18 جولائی 1993 تک برقرار رہا۔وہ 17 فروری 1997 کو دوسری مرتبہ خاتون اول بنیں۔ 12 اکتوبر 1999 کو فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کا تختہ الٹ دیا اور انہیں بھیج دیا گیا۔نواز شریف سے عہدہ چھینا تو جانثار فصلی بٹیروں نے بھی آشیانے بدل لیے۔ امور خانہ داری نمٹانے والی خاتون بیگم کلثوم نواز کو تنہا اپنے شوہر کے حق میں آواز اٹھانا پڑی اور بیگم کلثوم مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں مزاحمت کی علامت بن کر سامنے آئیں ۔انہوں نے نہ صرف شوہر کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا بلکہ مسلم لیگ (ن)کی ڈوبتی کشتی کو بھی سہارا دیا۔ انہوں 1999 میں مسلم لیگ (ن)کی صدارت سنبھالی اور لیگی کارکنوں کو متحرک کیا ۔ وہ 2002 میں پارٹی قیادت سے الگ ہو گئیں۔جون 2013 میں انہیں تیسری مرتبہ خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جو 28 جولائی 2017 تک بر قرار رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…