پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف ،مریم نواز کی رہائی کی درخواست ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین نے حکومت کے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی عارضی رہائی کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، قانون کے مطابق 12گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے ،بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں اور ان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے لندن ہائی کمیشن کو مکمل معاونت کی ہدایت کی ہے ۔نواز شریف اور

مریم نواز کی عارضی رہائی کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اورقانون کے مطابق 12گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے۔قانون کے مطابق جو سہولت دی جاسکتی ہے وہ ضرور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو جتنی حمایت ملک کے اندرہے اتنی ہی باہر بھی ہے۔عمران خان کو ملک کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے اور وہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسی صورت کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی اورلوٹی ہوئی قومی دولت واپس لینے کیلئے ٹھوس اقدامات زیرغورہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہمعاشی سرگرمیوں کے فروغ سے ہی روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔پاکستان اپنے مفاد کے مطابق تمام ملکوں سے تعلقات میں توازن رکھے گا۔بھارت کو واضح کردیا ہے کہ وہ ایک قدم آگے آئے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔بھارت میں بڑھتی ہندو انتہاپسندی تشویش ناک ہے۔کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈیم فنڈ کیلئے عطیے کی اپیل کی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔باہرکے ملکوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے رابطے کریں گے اور بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کا م کررہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…