پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بیان پر اعتراز احسن نے معافی مانگ لی ،اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں کہا کیاتھا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بیان پر اعتراز احسن نے معافی مانگ لی ،اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں کہا کیاتھا؟ افسوسناک انکشافات لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چوہدری اعتزاز احسن نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاے کہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی

جس پر معافی مانگلتا ہوں ۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے چوہدری اعتراز احسن نے کہا کہبیگم کلثوم نواز کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ بہت شفیق اور مہربان خاتون تھیں ٗ ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔اعتزاز احسن نے کہاکہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر میں کھلے دل سے غیر مشروط طور پر معافی چاہتا ہوں ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازایک نڈرخاتون تھیں، انھوں نے جمہوریت کیلئے آمر کے خلاف بھرپورجنگ لڑی،انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں، بیگم کلثوم نے سیاسی زندگی بھی بھرپوراندازمیں گزاری۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے کچھ عرصہ قبل کلثوم نواز کی بیماری پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ پر واقع کلینک کوئی ہسپتال نہیں، ایک کلینک ہے، پھر بھی اس میں اوپن ہارٹ سرجری اور کینسر کا علاج تک کیا جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کلینک ہی نواز شریف کی ملکیت ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالتی فیصلہ موخر کروانے کیلئے کلثوم نواز کی بیماری کو بطور تاخیری حربہ استعمال کر رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…