اسلام آباد(نیوزڈیسک)میاں شریف کے انتقال پر نوازشریف کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟ سلیم صافی نے عمران خان حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا، تفصیلات کے مطابق صحافی سلیم صافی نے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ میا ں شریف کے انتقال پر
نواز شریف کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب حسن اور حسین نواز کے ساتھ بھی یہی سلوک ہو رہا ہے حالانکہ ان کی والدہ غیر سیاسی خاتون تھیں۔ سلیم صافی نے براہ راست نام نہ لیتے ہوئے عمران خان حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔جبکہ دوسری جانب صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادہ حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ہمراہ لندن سے پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ وہ میت کو لندن سے ہی رخصت کریں گے، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ، ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے کہا کہ جب میاں شریف کا انتقال ہواتھا تو نوازشریف نے اپنی جلاوطنی میں سعودی عرب سے ہی رخصت کیا اور تدفین کے لیے نوازشریف کو مشرف نے واپس آنے کی اجازت نہیں دی اب جب کلثوم نواز کی میت پاکستان لائی جائے گی تو حسن اور حسین نواز بھی لندن سے ہی اپنی والدہ کی میت کو رخصت کریں گے اور وہ پاکستان میت کے ساتھ نہیں آئیں گے ،حسن اور حسین نوازپر پاکستان کی عدالتوں میں مقدمات ہیں جن میں وہ اشتہاری ہے لیکن ابھی تک ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔