اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ڈیم منصوبے اس وقت تک شروع نہ کیاجائے جب تک ۔۔۔! مسلم لیگ ن کی نئے ڈیمز کی فوری تعمیر کی مخالفت ،حیرت انگیزوجہ بتادی

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ چندے مانگ کر ڈیم نہیں بنا کرتے، ڈیم منصوبے اس وقت تک شروع نہ کیاجائے جب تک مکمل پیسے جمع نہ ہوجائیں ورنہ مشرف دور کے نیلم جہلم منصوبے کی طرح اس منصوبے میں بھی اربوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ پیدا ہوجائے گا، دیامر بھاشا ڈیمز بنانا ہر صورت ضروری ہے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈیمز فنڈ میں ابھی 2ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔ 850ارب کے منصوبے میں 2ارب آٹے میں

نمک کے برابر ہیں۔ ایسے منصوبے چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے آکسیجن کی مانند ہے۔ اگر حکومت نے بغیر کسی حکمت عملی کے بھاشا ڈیم بنانے کا عمل شروع کردیا تو اس کا حال بھی نیلم جہلم منصوبے جیسا ہوگا۔ کیونکہ نیلم جہلم کا منصوبہ پرویز مشرف دور میں بغیر کسی جائزے کے شروع کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔ جب تک پوری فنڈنگ نہ ہو اس وقت تک اس منصوبے کو شروع نہیں کیا جاسکتا۔ دیامر بھاشا ڈیم ہر صورت بننا چاہیے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…