اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازلندن میں انتقال کر گئیں، وزیر اعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شریف خاندان کو مکملسہولیات دی جائیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ابھی نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی پے رول پر رہائی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نواز کی پاکستان میں ہی تدفین کی جائیگی ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں، شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفاقت کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ رات حالتخراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ گردوں کےڈائیلائسز بھی کئے جا رہے تھے۔حکومت نے بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نواز شریف کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں کر سکتا