لاہور (این این آئی)ایم ایم عالم روڈ پر علی ٹاور میں لگنے والی آگ کے معاملہ پر علی گروپ کے ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وضاحتی بیان علی گروپ کے ترجمان نے کہاکہ پلازے میں کوئی سرکاری ددفتر موجود نہیں ہے، علی ٹاور میں کسی دفتر کے ریکاڈیا فرنیچر کو نقصان نہیں پہنچا ،علی ٹاور میں آگ عمارت کی عقبی سائیڈ میں نصب تاروں
میں لگی، صاف پانی کمپنی اور پاور کمپنی کا ریکاڈ جلانے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہاہے،خود آگ لگانے کے الزمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پلازہ ایل ڈی اے تمام بائی لاز کے مطابق بنایا گیا،پلازے میں موجود تمام افراد ہنگامی اخراج کے ذریعے با حفاظت باہر نکالے گئے،چھلانگ لگانے والے شخص کو بھی بارہا روکا گیا لیکن وہ پریشانی میں سمجھ نہ سکا ۔