منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کرپشن کے جڑسے خاتمے کیلئے حکومت کا ایسا نظام متعارف کرانے کا اعلان کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ آٹو مشین محکموں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے سوسائٹی لاہور میں دوسرے ایکسائز سروس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اپنے محدود وسائل میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہا ہے ۔ اس ضمن میں دور دراز علاقوں میں ایکسائز سروس سنٹر ز قائم کیے جا رہے ہیںتا کہ لوگوں کو ان کے گھر کی دلیز پر سروسز فراہم کی جا سکیں۔تقریب میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بابر شفیع، ڈائریکٹرجنرل محمداکرم اشرف گوندل، ڈائریکٹر ریجن اے اینڈ سی لاہور اور انچارج سروس سنٹرز پنجاب رضوان اکرم شیروانی کے علاوہ ای ٹی او ذوالفقار بٹ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرانچارج سروس سنٹرز پنجاب رضوان اکرم شیروانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 4 ایکسائزسروس سنٹر ز کے علاوہ گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور بہاولپور میں بھی ایک ایک سروس سنٹر قائم کیا جائے گا۔ آج جمعہ کو پی آئی اے سو سائٹی لاہور میں ایکسائز سروس سنٹر کا افتتاح ہو رہا ہے جبکہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں ایک سروس سنٹرکا افتتاح پہلے ہی ہو گیا ہے ۔اس کے علاوہ باغبانپورہ اور شاہدرہ سنٹر ز کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بارایکسائز سروس سنٹر (پی آئی اے سو سائٹی لاہور) میں لوگوں کی سہولت کیلئے اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔قبل ازاں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے آج منسٹرز بلاک لاہور میں پاکستان ایتھنل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چار رکنی وفد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ہارون اختر ،شیخ محمد سعید ،چوہدری محمد وحید ، جاوید کیانی کے علاوہ

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بابر شفیع بھی موجو د تھے ۔ وفد کے اراکین نے صوبائی وزیر کو پنجاب میں اس انڈسٹری کو پیش آنے والی روکاوٹو ں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سپرٹ کی پیداور پر 2 روپے فی لیٹرحساب سے ٹیکس لگایا ہے جو کہ پاکستان کے کسی بھی دوسرے صوبے میںرائج نہیں ہے اور اس سے ہماری برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ صوبائی وزیر حافظ ممتا زنے وفد کے اراکین کو یقین دلایا کہ اس انڈسٹری سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…