جمہوری نظام میں ہی ملک کا استحکام اور خوشحالی ہے، ہم سے سوال کرنیوالے نواز شریف سے پوچھیں کہ وہ ۔۔۔! آصف علی زرداری نے کھری کھری سنادیں اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں ہی ملک کا استحکام اور خوشحالی ہے، ہم سے سوال کرنیوالے نواز شریف سے پوچھیں،
وہ اپوزیشن میں کیوں نہیں بیٹھتے،دنیا سے کٹ کر نہیں رہا جا سکتا، عمران خان کوامریکی وزیر خارجہ سے ضرور ملنا چاہئے۔ منگل کو صدارتی انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں، مزدوروں اور کسانوں سمیت نوجوانوں اور پسے ہوئے طبقات کی سیاست کی، ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں کیونکہ ملکی مسائل کا حل جمہوریت میں ہی ہے، اسی سے ملک میں خوشحالی اور استحکام آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تقسیم ہونے کے بارے میں آپ نواز شریف سے کیوں نہیں پوچھتے کہ وہ کبھی بھی اپوزیشن میں کیوں نہیں بیٹھے؟۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہی ملک کا استحکام اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو قانون سازی اور پارلیمانی امور کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کیساتھ تعلقات بنانے ہیں، دنیا سے کٹ کر نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنی چاہئے ۔