اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عارف علوی ’’دہی بھلے‘‘والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہونگے، فضل الرحمن صدر بنے توپاکستان کادنیا میں کیا امیج ہوگا؟فیاض الحسن چوہان باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی ’’دہی بھلے ‘‘والے صدر سے کہیں بہتر ہوں گے، مولانا فضل الرحمن صدر بنے توپاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟‘ عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

کا کہنا تھا کہ عارف علوی بھاری ووٹوں سے صدر منتخب ہوں گے‘وہ ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے‘ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صدر بنے توپاکستان کادنیا میں کیا امیج ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان ساری زندگی لوگوں کے پیسے سے عیاشی کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے پاکستان کے 13ویں صدر مملکت کے عہدے کیلئے انتخاب (آج)منگل کو ہوگا ،،سینیٹ،، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کریں گے ،،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن ،،مسلم لیگ (ن)اور ایم ایم اے کے مولانا فضل الرحمن بطور امیدوار میدان میں ہیں تاہم اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمن میں سے کسی ایک کو دستبردار کرانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے عہدے کیلئے انتخاب کا مرحلہ آج منگل کو ہوگا جس کیلئے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں کو پولنگ اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے اور پولنگ کا عمل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت 10بجے شروع ہوکر 4بجے تک جاری رہے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور دیگر چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں بطور پریذائیڈنگ افسران ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…