جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونیوالی شراب کی بوتل میں دراصل کیا تھا؟ عامر لیاقت نے ایسی چیز کا نام لے لیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، دلچسپ انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے اچانک اس ہسپتال پر چھاپہ مارا جہاں شرجیل میمن زیر علاج تھے، عدالتی عملہ سیدھا شرجیل میمن کے کمرے میں گیا، اس موقع پر عدالتی عملے کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی مگر چیف جسٹس عملے سمیت شرجیل میمن کے کمرے میں پہنچ گئے، ان کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی ایک بحث کا سلسلہ چل نکلا جو ابھی تک چل رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت بھی پیچھے نہ رہے، انہوں نے تو اپنے پیغام میں حدیں ہی پار کر دیں، انہوں نے لکھا کہ ابھی ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والا مبینہ تیل ’’سانڈے‘‘ کا تھا۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ شراب کی بوتل میں شہد رکھنے سے شراب کی بوتل کی بدنامی نہیں ہوتی، ہم کیسے لوگ ہیں جو اتنی اچھی نیت والے پر بھی شک کرتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا معاملہ بہت پیچھے رہ گیا۔ اب ’’شراب کی بوتل کو عزت دو!‘‘ کا نعرہ ہے اور اس کے لیے شہدضروری ہے، مکھیاں تو آ ہی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر انہیں دوبارہ کراچی سینٹرل جیل منتقل کرنے کے حکم صادر کیے اور ان کے حکم پر شرجیل میمن کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اچانک اس ہسپتال پر چھاپہ مارا جہاں شرجیل میمن زیر علاج تھے، عدالتی عملہ سیدھا شرجیل میمن کے کمرے میں گیا، اس موقع پر عدالتی عملے کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی مگر چیف جسٹس عملے سمیت شرجیل میمن کے کمرے میں پہنچ گئے، ان کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…