جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک تو کچھ نہیں سعودی عرب نے عالمی سیاست اور طاقت کا رخ موڑ کر رکھ دیا، ایسا حیرت انگیز جدید منصوبہ شروع کر دیا گیا کہ جس کے بعد دولت اور طاقت کا رخ عرب دنیا کی جانب ہوجائیگا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سیاست اور بین الاقوامی معیشت میں جوہری تبدیلی کا حامل منصوبہ سی پیک زور و شور سے جاری ہے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی بحیرہ احمر کے کنارے مصر اور اردن کے سرحدی علاقوں تک پھیلے بڑے صنعتی شہر کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030کے مطابق بحیرہ احمر کے کنارے مصر اور

اردن کے سرحدی علاقوں تک پھیلے اس شہر کا نام نیوم رکھا گیا ہے جس کی تعمیر کیلئے باقاعدہ تعمیراتی کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کے آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نیوم میں پانچ محلّات اور دوسرے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے ٹھیکوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ یہ ٹھیکے سعودی کمپنیوں کو ہی دئیے گئے ہیں۔ ان ٹھیکوں کی مالیت 4ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ اس تاریخی منصوبے کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام 2025ء میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا جبکہ نیوم کا تمام منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں 2030ء تک 100 ارب ڈالرز کا اضافہ متوقع ہے۔سعودی عرب نیوم شہر کی تعمیر میں پانچ سو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ پہلا نجی منصوبہ ہے جس میں تین ممالک شریک ہوں گے۔اس کے لیے ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی اور دنیا بھر کی آبادی میں سے 70 فی صد لوگ کہیں سے بھی آٹھ گھنٹے کی مسافت کے بعد اس نئے جدید شہر تک پہنچ سکیں گے۔یہ ایک منفرد محل وقوع کا حامل منصوبہ ہے۔نیوم کا رقبہ 26500 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ منفرد محل وقوع کی وجہ سے تیز رفتاری سے ابھر کر سامنے آئے گا۔یہاں عرب دنیا ، افریقا ، ایشیا ، امریکا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں اور ماہرین کے لیے کام کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…