اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ٗچینی سفیر بھی شیخ رشید کے گرویدہ نکلے اورکہا کہ آپ چین میں بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ چینی سفیر نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے
پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔ملاقات میں شیخ رشید اور چینی سفیر کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہاکہ عمران خان کی حکومت چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہشمند ہے۔