ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیلٹ اینڈ روڈنے پانچ سال میں تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے پاکستان کے علاوہ کتنے ممالک کی حمایت کا اعلان، معاہدہ بھی کر لیے

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے پانچ سال کے دوران تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور یہ ایک ایسے منصوبے کے طور پر سامنے آیا ہے جسے دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 2013 میں پیش کیا جسے اب5سال ہو چکے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہیں

جس کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کے عوام کے طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی محسوس ہو رہی ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز کے خیال میں دی بیلٹ اینڈ روڈ ایسا منصوبہ ہے جس سے لوگوں کو یہ یقین ہو سکتا ہے کہ اقتصادی ترقی کے عمل میں کسی ایک شخص کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا جا ئے گا۔ چین اور دنیا کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مستقبل مزید روشن ہو جائے گا جو عالمی امن و ترقی کے لیے مزید کردار ادا کر سکے گا۔عالمی مبصرین کے مطابق 5برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو اہم پذیرائی ملی ہے ۔5 برسوں میں ایک سو سے زیادہ ممالک یا عالمی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ کی حمایت کا اظہار کیا اوران میں 80سے زیادہ نے چین کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔پانچ برسوں میں اس منصوبے کو عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔مبصرین کے خیال میں اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے ترقی کے لیے دنیا کی خواہش پر توجہ دی ہے۔تاحال چین نے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ80 سے زیادہ آزاد تجارتی زونز قائم کیے ہیں اور ان ممالک کے لیے روزگار کے لاکھوں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…