جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ہدایت کار کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا، جینس ٹیسا کا انکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل جینس ٹیسا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہدایتکار کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے انہوں نے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔جینس ٹیسا نے حال ہی میں اے آر وائی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور خواتین کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ نظریہ غلط ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں، کیونکہ خواتین کے ساتھ ایسے پریشان کن واقعات شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پیش آتے ہیں۔

ان کے مطابق شوبز انڈسٹری کے بارے میں زیادہ باتیں اس لیے کی جاتی ہیں کیونکہ عوام فنکاروں کی ذاتی زندگی میں دلچسپی رکھتی ہے اور چونکہ فنکار پبلک فگر ہوتے ہیں، اس لیے ان کے بارے میں خبریں زیادہ گردش کرتی ہیں۔جینس ٹیسا نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں تھوڑی بہت ذمہ داری خواتین پر بھی عائد ہوتی ہے، انہیں اپنی حدود واضح کرنی چاہئیں اور کسی کو ان حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، کیونکہ ان کے مطابق سامنے والا شخص زبردستی کبھی بھی نہیں کرتا۔انہوں نے شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سوچ سمجھ کر اس فیلڈ میں قدم رکھیں، کیونکہ اس پیشے میں فیملی اکثر نظرانداز ہو جاتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جلدی کامیابی حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ کا راستہ اختیار نہ کریں بلکہ محنت کریں، کچھ سالوں میں ضرور کامیابی حاصل ہو جائے گی۔

جینس ٹیسا نے بتایا کہ ایک بار ایک ہدایتکار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد انہوں نے اس کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کے مطابق ہدایتکار نے فون پر ان سے عجیب انداز میں بات کی اور جب انہوں نے سوال کیا تو انہیں کہا گیا کہ وہ حد سے بڑھ رہی ہیں، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ان کا کردار کے لیے ابھی انتخاب نہیں ہوا، اس لیے خاموش رہیں، جس کے بعد ہدایتکار کے بار بار فون کرنے کے باوجود بھی انہوں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا سب کو یہی مشورہ ہے کہ کبھی بھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہ کریں، کیونکہ وہ خود بھی اسی اصول پر قائم ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…