ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

کمپنی نے ملازمین کو سونے میں تول دیا، کی بورڈ کے گولڈ بٹنوں کا تحفہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

چین کی ایک مشہور ٹیکنالوجی کمپنی نے ملازمین کو منفرد انداز میں انعام دینے کی روایت قائم کر رکھی ہے — گزشتہ چار برسوں سے کمپنی بہترین کارکردگی دکھانے والے عملے کو خالص سونے سے بنے کی بورڈ بٹن (کی کیپس) بطور بونس پیش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ روایت انسٹا 360 نامی کمپنی کی ہے جو چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں قائم ہے۔
حالیہ تقریب میں کمپنی نے شاندار کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو 21 طلائی کی کیپس انعام میں دیے۔
ان میں سب سے بڑا اور قیمتی بٹن اسپیس کی (Space Key) پر مبنی تھا جس کا وزن 35.02 گرام بتایا گیا ہے۔
چونکہ یہ مکمل طور پر خالص سونے سے تیار کیا گیا تھا، اس کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار یوان (یعنی ایک کروڑ 26 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔
کمپنی ہر سال پروگرامرز ڈے کے موقع پر اپنے ملازمین کو اس طرح کے انعامات دیتی ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں کمپنی اب تک 55 سونے کے بٹن اپنے عملے میں تقسیم کر چکی ہے، جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ان تحائف کی قدر اب مزید بڑھ چکی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چینی ٹیک انڈسٹری میں انسٹا 360 کو مذاقاً “گولڈ فیکٹری” بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ادارہ اپنے ملازمین کو سونے کی شکل میں بونس دیتا ہے۔
رواں سال کمپنی کے 10 سال مکمل ہونے پر ہر ملازم کو “گولڈ بلائنڈ باکس” کے نام سے ایک خصوصی تحفہ دیا گیا جس میں 0.36 گرام وزنی خالص سونے کے اسٹیکرز موجود تھے۔
ڈبے پر لکھا تھا:

“اس کی چمک صرف سونے سے نہیں، آپ بھی اس کا حصہ ہیں۔”

مزید یہ کہ جن ملازمین کی شادی ہوتی ہے یا بچہ پیدا ہوتا ہے، کمپنی کی طرف سے انہیں ایک گرام وزنی سونے کا سکہ بھی تحفے میں دیا جاتا ہے۔
کمپنی کے بانی لیو جیانگ کانگ کے مطابق:

“ہم سونا اس کی دولت کے لیے نہیں دیتے بلکہ اس کے استحکام کی علامت کے طور پر دیتے ہیں، کیونکہ ہماری کمپنی کی اصل طاقت اس کے باصلاحیت ملازمین ہیں۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…