نئی دہلی(سی پی پی)ترقی کے اس دور میں بھی بھارتی قدامت پسندی میں کسی سے پیچھے نہ رہے، ریاست کیرالہ کے سیلاب کا ملبہ گائے کی قربانی کرنے پر ڈال دیا، بھارتی پنڈت کہتے ہیں روٹی چھوڑ کر بوٹی کھا ؤگے تو انجام بھگتنا پڑے گا۔دنیا چاند پر قدم رکھ چکی ہے مگر بھارتی قدامت پسندی کا دامن نہ چھوڑسکے، توہم پرست بھارتی پنڈتوں نے بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب کو گائے
ذبح کرنے کی سزا قرار دے ڈالا۔سیٹلائٹ کے اس دور میں جہاں دیگر ممالک موسم کی بہتر پیش گوئی کرکے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بروقت حفاطتی اقدامات کرتے ہیں، وہیں بھارتی پنڈت کا کہنا ہے کہ روٹی کے بجائے بوٹی کھا ؤگے تو ایسا ہی ہو گا۔بھارتی پنڈت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر گائے کی قربانی پر ریاستی ادارے یا کورٹس سزا نہیں دیں گی تو دیوتا اس کی سزا دیں گے۔